امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ مانگنے کا اعلان
40
M.U.H
11/08/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی شرط پر ختم ہونے والی 5 ماہ کی جنگ کا ہرجانہ امریکا سے مانگ رہا ہے، تاہم امریکا بھی ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ طلب کرے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران سے امریکی شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کے معاوضے کا مطالبہ کرے گا، جنرل قاسم سلیمانی کی قیادت میں ہونے والی کارروائیوں سمیت ایرانی حملوں کے متاثرین کو بھی معاوضہ دیا جانا چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ یو ایس ایس کول حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کو بھی معاوضہ ملنا چاہیے، ایران میں گزشتہ 50 برس کے دوران مارے گئے مظاہرین کے خاندانوں کو بھی معاوضہ دیا جانا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران 52 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔