یمن کی مسلح فوج نے سعودی عرب کے جیزان میں آرامکو ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا
3
M.U.H
13/08/2026
تہران: ایک فوجی ذریعے نے یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبأ کو بتایا ہے کہ ملک کی مسلح افواج نے سعودی عرب کے جیزان علاقے میں آرامکو کمپنی کی ریفائنری کو دو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حملہ کامیاب رہا اور ڈرون طیاروں نے اپنے مقررہ ہدف کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حملہ سعودی عرب کی طرف سے صعدہ اور حجہ صوبوں میں یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اس کی خودمختاری کے خلاف جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
ان فوجی ذرائع نے زور دیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج یمن اور اس کے عوام کے خلاف کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے اپنے مشن کو جاری رکھیں گی۔
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب حالیہ دنوں میں یمن کی مسلح افواج اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت سے وابستہ عسکریت پسندوں کے درمیان یمن کے کئی محاذوں پر جھڑپیں ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہیں۔