آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکہ کے غلط اندازے بہت بڑی غلطی ہے: وزیر خارجہ عراقچی
3
M.U.H
13/08/2026
تہران: وزیر خارجہ عراقچی نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کے بارے میں ٹرمپ کے انتہائی سطحی، حماقت آمیز اور بیہودہ بیان کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ اپنی غلط خفیہ معلومات کی بنیاد پر مدتوں سے غلط اندازوں میں مبتلا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اور اب آبنائے ہرمز کے بارے میں اور بھی بڑا غلط اندازہ لگا لیا ہے۔
سید عباس عراقچی نے لکھا کہ جھوٹی خبر سے بدتر جھوٹی انٹیلی جنس ہے اور امریکہ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ عراقچی نے ٹرمپ کے توہین آمیز بیان کا جواب دیتے ہوئے مزید لکھا کہ:"اللہ اکبر، اللہ دنیا کی تمام طاقتوں سے بڑا ہے، اللہ پر ہی ہمارا توکل ہے۔"