اور نگرانی کے بغیر کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے حفاظت کے ساتھ گزر نہيں سکتا:خاتم الانباء ہیڈکوارٹر
3
M.U.H
13/08/2026
تہران : انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کی آمدورفت کے بارے میں امریکہ کے جھوٹے دعوے، جو اس ملک کی فوج کی مجبوری اور بے بسی کو ظاہر کرتے ہیں، محض جھوٹ اور فریب ہیں۔
انہوں نےکہا کہ اعلان کیا جاتا ہے کہ آبنائے ہرمز ماضی کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کے مکمل کنٹرول میں ہے اور ایران کی طاقتور مسلح افواج کی اجازت اور نگرانی کے بغیر کوئی تجارتی جہاز یا تیل ٹینکر اس آبی گزرگاہ سے محفوظ نہیں گزر سکتا اور نہ ہی کبھی گزر پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے دہشت گرد رہنما اور فوج نے ماضی سے لے کر اب تک ایران کی قوم اور ایران کی طاقتور مسلح افواج میں عوام کے بہادر سپوتوں کی طاقت اور استقامت کو اچھی طرح پرکھا ہے۔
خاتم الانباء ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ مسلسل خطے میں بد امنی اور عدم تحفظ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور مسلح افواج میں اسلام کے بہادر مجاہدوں کی آمادگی کی وجہ سے ، امریکہ کی بے بنیاد اور کھوکھلی دھمکیاں، ان کی بے بسی کو مزيد واضح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلند مسلح افواج خطے میں امریکی اور صیہونی دشمنوں کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہہیں ہماری افواج ، کمانڈر ان چیف، آیت اللہ سید مجتبی خامنه ای مدظلہ العالی کی حکیمانہ و دور اندیشانہ قیادت میں، قوم کے حقوق، قومی خودمختاری کے تحفظ اور انقلاب اسلامی اور وطن عزیز ایران کے اعلی اہداف کے دفاع میں ذرا بھی تذبذب نہیں رکھتی اور نہ رکھے گی اور کسی بھی قسم کے اور کسی بھی سطح کے خطرے کا پہلے سے زیادہ سخت اور شدید جواب دے گی۔