امریکہ کو وزیر خارجہ عراقچی کا دوٹوک پیغام: دباؤ بے نتیجہ ثابت ہوگا، ایران سے ادب سے بات کی جائے
81
M.U.H
28/08/2026
تہران: وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو تعمیری رہی اور اس میں نئے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سید عباس عراقچی نے اپنے اس پیغام میں واضح کیا کہ سفارتکاری کا رخ صحیح طرف موڑنا ناممکن نہیں ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ اس سادہ سی حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کرے کہ: " دباؤ بے نتیجہ ثابت ہوگا۔"
انہوں نے لکھا کہ یہ امریکی فریق ہے جسے ہمارا اعتماد حاصل کرنا ہوگا، ادب سے بات کرنا ہوگی، ہمارے حقوق کی تصدیق اور اپنی ذمہ داریوں کا پابند رہنا ہوگا۔