عراقچی: امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں واپس آئے اور اپنے وعدوں پر عمل کرے
39
M.U.H
01/09/2026
تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بتایا ہے کہ انھوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے پہلے دن اپنی سبھی ملاقاتوں میں واضح کردیا ہے کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے ایرانی عوام کی استقامت و پائیداری جاری رہے گی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی سبھی ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے بارے میں گفتگو ہوئی جس پر خود امریکی صدر ٹرمپ نے دستخط کئے اور پھر اس کی خلاف ورزی کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سبھی ممالک جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت اور اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ہم موجودہ صورتحال سے باہر نکل سکتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی ملاقاتوں میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کی راہ حل بالکل واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ امریکا مفاہمتی یاد داشت کی پابندی کرے جس پر خود امریکی صدر نے دستخط کئے ہیں۔