میکرون نے آبنائے ہرمز کے لیے سفارتی حل کا مطالبہ کیا
4
M.U.H
19/09/2026
تہران:ایمانوئل میکرون نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری جھڑپیں عالمی توانائی کے بحران کو مزید شدت دے رہی ہیں۔
فرانس کے صدر نے پیرس میں ایک پریس کانفرنس میں ایسے سفارتی حل کا مطالبہ کیا جو آبنائے ہرمز کی کھلی حیثیت کی ضمانت دے۔
انہوں نے یہ بھی کہا: آنے والے ہفتوں میں ہم گروپ 7 کے ارکان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں گے تاکہ توانائی کے مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ اقدام گروپ 7 کے رکن ممالک اور ہمارے کلیدی شراکت داروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے اور غیر ضروری کشیدگی سے بچنے کے لیے ہوگا اور اس کے ساتھ ممکنہ طور پر اسٹریٹجک ذخائر کے کے استعمال یا پابندیوں کے خاتمے جیسے آپشنز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پٹرول کی قیمت اس ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی ایک نئے ریکارڈ کے قریب پہنچ رہی ہے اور قیمتوں میں اضافے سے فرانسیسی عوام کے احتجاج میں شدت پیدا ہو رہی ہے۔