بقائی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت ایران کا قانونی حق ہے
2
M.U.H
20/09/2026
تہران :ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے سنیچر کی رات ایک ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے بانی 50 ملکوں میں شامل ہے۔
انھوں نے وضاحت کی ایران کے نمائندوں کے لئے نیویارک میں کوئی کشش نہیں ہے، لیکن وہاں ایک مورچہ ہے جس کی ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت اسلامی جمہوریہ ایران کا قانونی حق ہے اور یہ حق کسی کا احسان نہیں ہے بلکہ ایران اس عالمی ادارے کے 50 بانی ملکوں میں شامل ہے۔
انھوں نے پاکستانی وزیر داخلہ کے دورہ تہران کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ ایران اور پاکستان کے دو طرفہ باہمی روابط سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا مقصد، دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتوں پرعمل درآمد کا جائزہ لینا ہے۔
اسماعیل بقائی نے اسی کے ساتھ کہا کہ پاکستان نے ثالث کی حیثیت سے کردار ادا کیاہے، بنابریں، پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس دورے سے، علاقائی مسائل کے تعلق سے بھی استفادہ فطری امر ہے، لیکن ابھی تک کسی خاص امریکی پیغام کی بات سامنے نہيں آئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پابندیاں اور سمندری محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ اپنی جگہ باقی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بحری محاصرہ کھلی جارحیت ہے اور جب تک ہمارے مطالبات اور شرائط پوری نہیں ہوتیں، اس وقت تک جنگ کا خاتمہ اور علاقے میں حالات کا معمول پر آنا ممکن نہیں ہے۔