انصاراللہ: ہماری کارروائیاں، یمن کے شہریوں پر سعودی حملوں کا جواب ہیں
3
M.U.H
20/09/2026
تہران :یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد العهد نیوز چینل سے ایک گفتگو میں یمن کی مسلح افواج کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں کہا: یہ کارروائیاں ان سینکڑوں فضائی حملوں کا جواب ہیں جو ریاض نے یمنی عوام کے خلاف کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: سعودی عرب کی سرزمین میں ہماری فوجی کارروائیاں ان دہشت گردانہ اور داعش جیسے حربوں کا ردعمل ہیں جو سعودی حکومت نے یمنی عوام کے خلاف استعمال کیے ہیں۔
الاسد نے کہا: سعودی حکومت خطے میں فتنہ کی وجہ اور صہیونی حکومت کی اہم مالی معاون ہے ۔
انہوں نے ریاض کے اس دعوے کو کہ یمن کی مسلح افواج سعودی عرب کی سرزمین پر عام شہریوں پر حملے کر رہی ہیں مسترد کرتے ہوئے زور دیا: ہمارے میزائل نشانہ پر لگتے ہیں اور اپنے اہداف کو درست طریقے سے تباہ کرتے اور ہم کسی بھی صورت میں سعودی عرب میں عام شہریوں یا شہری مقامات کو نشانہ نہیں بناتے۔
انہوں نے زور دیا: درحقیقت، ریاض میں سعودی حکومت کے پیٹریاٹ اور انٹی میزائل نظام ہی ہیں جو عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے اس رکن نے کہا: اس کے مقابلے میں، سعودی دشمن یمنی عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے اور یہ جھوٹا دعوی کرتا ہے کہ ہماری مسلح افواج مقدس شہر مکہ مکرمہ کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: سعودی عرب کا تیل دہشت گردی کا سرچشمہ، صہیونی حکومت کی انرجی اور خطے میں عدم استحکام کا سبب ہے۔