مذاکرات کے آغاز کے لیے ایران کی 7 شرائط امریکہ کو بھیج دی ہیں: جنرل محسن رضائی
3
M.U.H
20/09/2026
تہران :سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے ایکس پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کسی بھی سطح کے مذاکرات کے آغاز کے لیے امریکہ کو اپنی سات شرائط سے آگاہ کر دیا ہے۔
ارنا کے مطابق، میجر جنرل محسن رضائی نے ہفتہ 19 ستمبر 2026 کی رات ایکس پیغام میں لکھا کہ "کسی بھی قسم کے مذاکرات کے آغاز کے لیے ایران کی سات شرائط امریکی حکومت تک پہنچا دی گئی ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اپنی پیدا کردہ مشکل صورتحال سے نکلنا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط ہر قبول کرنا ہی پڑیں گي۔
جنرل محسن رضائی نے لکھا کہ " تہران کا پیغام واضح اور غیر مبہم ہے؛ اگر واشنگٹن اس مشکل صورتحال سے نکلنا چاہتا ہے جو اس نے خود اپنے لیے پیدا کی ہے — اور اس میں مزید الجھنے سے بچنا چاہتا ہے — تو اس کے پاس ایران کے حقوق اور شرائط کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔"