نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا سعودی عرب کا شیوہ ہے: یمن
2
M.U.H
19/09/2026
یمن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ آلِ سعودجن ہلاکتوں کی رپورٹس پیش کر رہی ہے وہ اس کے اپنے ڈیفنس سسٹم کی غلط ڈیٹرنس کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی حکومت جان بوجھ کر گنجان شہروں پر دفاعی سسٹم کا استعمال کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوں۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ 12 سالوں سے ثانت کیا کہ وہ نہتے شہریوں یا رہائشی علاقوں کو نشانہ نہیں بناتی بلکہ فوجی اڈوں کے ساتھ ساتھ تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناتی ہیں جو سعودی عرب کی مجرمانہ فوجی کارروائیوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہیں۔ یمن نے زور دیا کہ تمام طبقوں اور ہر عمر کے لوگوں کو سعودی رژیم نشانہ بناتی آئی ہے۔ "ریاض" نے دنیا، بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے سامنے لاکھوں افراد کو قتل کیا۔ آخر میں "صںعاء" نے صاف الفاظ میں کہا کہ یمنی مسلح افواج کی عسکری کارروائیاں دینی، اخلاقی و انسانی ضوابط کے تابع ہیں اور حقیقت بھی اس کی گواہ ہے۔