ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دی جاسکتی: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
10
M.U.H
21/09/2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے کارروائی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران نے امریکی کارروائی کے جواب میں عالمی بحری جہازوں کو خوفزدہ کیا، جس کے باعث توانائی کی قیمتیں بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت توانائی کی قیمتیں کم کرنے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ میڈیا اداروں پر پابندی عائد نہیں کر رہے بلکہ پروپیگنڈا کرنے والے میڈیا اداروں کو خصوصی رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنا خطے اور دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو بڑھا سکتا ہے، اسی لیے امریکا ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کو بنیادی اہمیت دے رہا ہے۔