یمن کے صوبہ تعز میں سعودی فضائیہ کا ایک اسکول پر حملہ
12
M.U.H
21/09/2026
بین الاقوامی ذرائع نے یمن کے صوبہ تعز میں سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے ایک اسکول پر وحشیانہ حملے کی اطلاع دی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق، سعودی جارحین نے یمن کے اسکولوں کو بھی نہیں بخشا اور آج حیفان کے علاقے میں واقع الثورہ اسکول کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل المیسرہ ٹی وی نے بھی صوبہ تعز کے علاقے ذوباب میں سعودی حکومت کی جانب سے ایک بازار پر وحشیانہ حملے کی خبر دی تھی۔ انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن ضیف اللہ الشامی نے بھی اس حوالے سے بتایا کہ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے ذوباب میں ایک مقامی بازار کو حملے کا نشانہ بنایا۔ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے حیفان میں مختلف مقامات پر پانچ مرتبہ بمباری کی۔