واشنگٹن خود کو اسرائیل کے طوق سے آزاد کرے: ایرانی وزیر خارجہ
11
M.U.H
21/09/2026
تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر 20 ستمبر کی شام اپنے ایکش پیغام میں اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم میں چھپے ایک نوٹ کا ایک حصہ شائع کرتے ہوئے لکھا کہ "اسرائیل لابی اب ایران کے بارے میں امریکی پالیسی میں اپنے کردار اور اثر و رسوخ کو ظاہر کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی۔امریکہ میں صیہونی لابی کی بھونپو سمجھی جانے والی مریم ایڈلسن کی ملکیت والے اخبار نے کھل کر کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسیاں ایسی ہونا چاہییں کہ اسرائيل کی تحقیر یا اس پر حملے کی قیمت امریکہ کو بھی چکانا پڑے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ "اب وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن خود کو ان زنجیروں سے آزاد کرے۔"
ارنا کے مطابق، ایران مخالف تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے ڈائریکٹر مارک ڈوبووٹز نے حال ہی میں اسرائیل ہیوم اخبار میں چھپے اپنے ایک مضمون میں دعویٰ کیاہے کہ"سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو اپنی فوجی، تکنیکی، معلوماتی اور اقتصادی ہم آہنگی اس حد تک ہونا چاہیے کہ اسرائیل کو کسی قسم کا مالی نقصان پہنچانا واشنگٹن کے لیے بھی مہنگا پڑے گا۔"