یورپی یونین کی روس سے متعلق 10 افراد سمیت 17 اداروں پر پابندی
35
M.U.H
29/09/2026
یورپی یونین کے رکن ممالک نے روس سے متعلق 10 افراد اور 17 اداروں کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
یورپی یونین کے رکن ممالک نے آج پیر کے روز 10 افراد اور 17 اداروں کو یوکرائنی بچوں کو غیر قانونی طور پر روس منتقل کرنے میں ملوث ہونے کے الزام میں پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔
اس فہرست میں ’’ماسکو سٹی ٹورازم کمیٹی‘‘، روس میں بچوں کے کیمپ اور کھیلوں کے کیمپ، جبکہ شمالی کوریا میں ’’سونگ ڈو وون انٹرنیشنل چلڈرن کیمپ‘‘ بھی شامل ہے۔
یورپی کونسل کے دعوے کے مطابق، ان مقامات پر یوکرائنی بچوں کو روس نواز بیانیے کے فروغ کے لیے منتقل کیا جاتا ہے۔