سعودی ایئرپورٹ پر حملے، ٹرمپ کا حوثیوں کیخلاف میدان میں اترنے کا عندیہ
38
M.U.H
11/10/2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر پورٹ پر ہونے والے حالیہ حملے کے بعد، امریکا حوثیوں کو نشانہ بنانے میں سعودی عرب کا ساتھ دے سکتا ہے اور ایران پر بھی دوبارہ حملے شروع کرسکتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈوبلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی اس تازہ ترین حملے کے بارے میں معلوم ہوا ہے، ہم اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے صورتحال پر غور کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کا جائزہ لینے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔