یمن کے بارے میں ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی گفتگو
49
M.U.H
14/10/2026
تہران: اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور بدر البوسعیدی نے بدھ 14 اکتوبر کو ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں علاقے کے حالات بالخصوص یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور امن واستحکام کی راہوں کا جائزہ لیا۔
یمن اور سعودی عرب کے درمیان جنگ میں شدت آنے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران نے کشیدگی کم کرنے کے لئے علاقائی سطح پر مشاورتوں اور سفارت کاری کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس سلسلے میں گزشتہ دو دن میں، مصر، ترکیہ، عراق اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ٹیلیفونی گفتگو میں تبادلہ خیال کیا ہے۔