امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، جس کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی خبر دی ہے۔
اخبار کے مطابق، یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایرانی فوجی حکام نے واشنگٹن کو خطے میں کسی بھی نئی مہم جوئی کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکہ ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔