پومپیو اور ہیلی نئی امریکی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے:ٹرمپ
36
M.U.H
10/11/2024
واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو اپنی نئی حکومت میں شامل کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
نومنتخب صدر نے اپنے سوشل نیٹ ورک'ٹروتھ سوشل' پر لکھا کہ "میں سابق سفیر نکی ہیلی یا سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ٹرمپ انتظامیہ کی تشکیل میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دوں گا"۔ارب پتی ریپبلکن نے مزید کہاکہ میں نے ماضی میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کیا اور بہت سراہا۔ میں اپنے ملک کے لیے ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں۔
صدر کے طور پر گذشتہ منگل کو ٹرمپ کے انتخاب کے بعد سے پومپیو اور ہیلی کے نام گردش کر رہے ہیں۔ وہ ان کی پہلی انتظامیہ (2017-2021ئ ) میں دو نمایاں شخصیات رہیں۔پومپیو، ہاک جو ریپبلکن پارٹی کے دائیں بازو سے تعلق رکھتے تھے نے اس وقت صدر کا اعتماد تیزی سے حاصل کر لیا تھا۔ وہ خاص طور پر ایرانی جوہری پروگرام پر 2015ءکے معاہدے سے دستبرداری اور شمالی کوریا کے ساتھ غیر متوقع تعلقات میں پیش پیش تھے۔گذشتہ جولائی میں پومپیو نے یوکرین کے لیے ایک منصوبے کا بھی انکشاف کیا تھا۔ ان دلائل سے متصادم تھا جن پر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم چلائی تھی۔بین الاقوامی منظر نامے پر ٹرمپ انتظامیہ میں دو سال تک کام کرنے کے بعد نکی ہیلی بعد میں سابق صدر اور ان کی ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی جیتنے کے درمیان آخری رکاوٹ بن گئی تھیں۔وہ مارچ میں اس دوڑ سے دستبردار ہونے سے پہلے پارٹی کے پرائمری انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں۔