نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں مظاہرے، متعدد مظاہرین گرفتار
37
M.U.H
10/11/2024
صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں جنگ غزہ کے تعلق سے نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ سنیچر کی رات بھی جاری رہا۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے صیہونی جنگی قیدیوں کی رہائی انجام نہ پانے کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دیا۔ مظاہرین نے حکومت سے جنگی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جلد سے جلد کرنے کا مطالبہ کیا۔
عبرانی زبان کے روزنامے ہاآرتص نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی پولیس نے تل ابیب میں کم سے کم پانچ مظآہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔