امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد کر دیئے
16
M.U.H
21/11/2024
امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کو اسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنے کا بل 17 کے مقابلے میں 80 ووٹوں سے مسترد ہوا۔ بموں کے لیے جی پی ایس گائیڈنس سسٹم کی فروخت روکنے کا بل پیش کیا گیا تھا۔ ٹینک کے گولے فروخت روکنے کا بل 18 کے مقابلے میں 79 ووٹوں سے مسترد کیا گیا۔
مارٹر گولوں کی فروخت روکنے کا بل 19 کے مقابلے میں 78 ووٹوں سے مسترد کیا گیا۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی۔ قرارداد الجزائر، گیانا اور سلوانیہ سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان نے پیش کی تھی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا پہلے بھی 3 بار غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کرچکا ہے۔