میرانپور میں بندوق سے ووٹروں کو دھمکا رہے ایس ایچ او، اکھلیش یادو کا معطلی کا مطالبہ
24
M.U.H
20/11/2024
اتر پردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں پر آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں اور ان انتخابات میں میرانپور سیٹ پر بھی ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کے دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں میرانپور کے ایس ایچ او پر الزام ہے کہ وہ ووٹروں کو بندوق سے دھمکاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اور قنوج کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن سے فوری طور پر میرانپور کے ککرولی تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ووٹرز کو دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا یہ عمل انتخابات کی سالمیت کو متاثر کر رہا ہے۔
اس سے پہلے، اکھلیش یادو نے ایکس پر ایک اور پوسٹ بھی کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ اِبراہیم پور میں ایس ایچ او نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لیے نازیبا زبان کا استعمال کیا۔ اس پر بھی ان کے خلاف فوری معطلی کی کارروائی کی جانی چاہیے۔