جی 20 ممالک کی جانب سے غزہ و لبنان میں جنگ بندی پر تاکید
32
M.U.H
19/11/2024
برازیلی شہر ریو میں منعقدہ G20 گروپ کے19ویں اجلاس میں جاری ہونے والے بیان میں لبنان و غزہ میں فوری و جامع جنگ بندی کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔
آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جی20 ممالک کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لبنان و غزہ کی پٹی میں جامع و فوری جنگ بندی کی حمایت میں متحد ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اس گروپ میں شامل ممالک نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورتحال اور لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جی20 گروپ نے دو ریاستی حل کے لئے ایک مرتبہ پھر اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں کے دور کئے جانے کے خواہاں ہیں!