ایک ملک، ایک انتخاب وفاقی ڈھانچے کے خلاف اور ناقابل عمل: اسٹالن
27
M.U.H
17/12/2024
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) "ایک ملک، ایک انتخاب" کے ذریعے صدارتی طرز کے انتخابات کروانے کے خفیہ مقصد کے ساتھ بے شرمی سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے، اور اپوزیشن کے "انڈیا" اتحاد اس وفاقی مخالف اور ناقابل عمل بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ اسٹالن نے کہا کہ بی جے پی کے پاس اکثریت نہ ہونے کے باوجود وہ ایک ایسے اہم قانون کو منظور کرنے کی بے باک کوشش کر رہی ہے جو ہندوستان کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے بدلنے کے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کےتنوع اور آئین کو بچانے کے لیے تمام جمہوری طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ اس انتخابی اصلاحات کے نام پر تھوپے گئے اس نفرت انگیزاقدام کے خلاف پوری طاقت سے لڑنے کے لیے متحد ہوں۔
انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "انڈیا" اتحاد وفاقی مخالف اور ناقابل عمل "ایک ملک، ایک انتخاب" کی مخالفت کرے گا۔انہوں نے لکھا کہ"مرکزی بی جے پی حکومت خفیہ طور پر صدارتی انتخابات کرانے کے مقصد سے اس اقدام کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔" انہوں نے کہا، "انتخابی ڈھانچہ ہمارے آئین کی روح کے خلاف ہے۔"