روس کو اب تک کا سب سے بڑا دَھچْکا، یوکرین کی ایس بی یو سیکیورٹی سروس کا ’خصوصی آپریشن‘
14
M.U.H
17/12/2024
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ماسکو میں ایک الیکٹرک اسکوٹر میں بم نصب کر کے کیا گیا جس میں روس کی جوہری تحفظ کی فورسز کے سربراہ جنرل ایگور اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرین کے ایک ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف کی ہلاکت یوکرین کی ایس بی یو سیکیورٹی سروس کا ’خصوصی آپریشن‘ تھا۔
یوکرین میں روس کی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے چون سالہ روسی جنرل کو ریازانسکی روڈ پر ایک رہائشی عمارت کے سامنے قتل کیا گیا۔ جنرل ایگور کیریلوف روس کے ریڈیولوجیکل، کیمیائی اورحیاتیاتی دفاع کے سربراہ تھے، جو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف تحفظ کے ’ذمہ دار‘ تھے۔
یوکرین نے اس اقدام کو جائز ٹھہراتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ روس نے اس حملے کو ایک دہشتگردانہ قرار دیا ہے۔ یوکرین نے اپنے اس اقدام سے ایک روز قبل جنرل ایگور پر باضابطہ طور پر اپنے خلاف کیمائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد گیا تھا۔