اسرائیل جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا عادی ہے، ناظر ممالک نگرانی کریں: لبنانی صدر
24
M.U.H
17/01/2025
لبنانی صدر نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناظر ممالک کو معاہدے کی پیروی کرنی چاہئے کیونکہ اسرائیل اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کا عادی ہے۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاہدے سے غزہ کی افسوسناک صورت حال کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی شقوں کے بارے میں اسرائیل کا عزم ضامن ممالک کی پیروی کا متقاضی ہے کیونکہ اسرائیلی دشمن اپنے وعدوں سے فرار کا عادی ہے۔
لبنانی نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان پر حملے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں دشمن کے اپنی ذمہ داریوں سے فرار کا واضح ثبوت ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی بنیاد پر فلسطینیوں کے آزاد ملک کے حق پر زور دیتے ہیں۔