امید ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہوجائیگا: انٹونی بلنکن
27
M.U.H
17/01/2025
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہو جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونی بلنکن نے کہا جنگ بندی سے متعلق حتمی معاملات پر امریکی ثالثوں اور قطری حکام سے گفتگو کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی ڈیل پر آج جو خدشات ظاہر کیے، ان سے آگاہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی ٹیم سے مل کر معاملات حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔