امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 10 شخصیات، 27 ادارے شامل
13
M.U.H
07/06/2025
امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر پابندیوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ نئی امریکی پابندیوں میں ایران کی 10 شخصیات اور 27 اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر نئی پابندیاں اس وقت سامنے آئی ہیں، جب صدر ٹرمپ ایران سے جوہری مذاکرات کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ نئی امریکی پابندیوں میں ہانگ کانگ اور یو اے ای کے چند ادارے بھی شامل ہیں۔