آیت اللہ کمال حسینی سے مولانا کلب جوادنقوی کی ملاقات
12
M.U.H
11/06/2025
مجلس علمائے ہند کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین کلب جواد نقوی نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین کمال حسینی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد ہندوستان میں دینی مدارس کی کیفی ترقی اور ان کی تعلیمی سطح کو بلند کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال تھا۔
جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندہ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہندوستان میں حوزات علمیہ کی قدیم اور باوقار علمی روایت کا ذکر کیا اور کہا کہ ان مدارس کی علمی شناخت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیفی معیار کی بہتری ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مدارس کے منتظمین کی ہمراہی سے اس اہم منصوبے کو عملی شکل دی جا سکتی ہے۔
اس موقع پر حجت الاسلام و المسلمین کلب جواد نقوی نے بھی جامعۃ المصطفیٰ کی علمی خدمات اور خاص طور پر ہندوستان میں دینی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے منصوبے کی مکمل تائید کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ علمائے ہند اس عمل میں بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں انجام پائی ہے جب دنیا بھر میں دینی تعلیم کے جدید تقاضے سامنے آ رہے ہیں اور دینی مدارس کو معاصر چیلنجز کے مطابق اپنی تدریسی حکمت عملی میں اصلاح لانے کی ضرورت ہے۔