فلسطینیوں پر تشدد کے لیے اُکسانے کے خلاف برطانیہ سمیت دو یورپی ملکوں اور کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اسرائیل کے دو انتہاء پسند وزراء پر پابندیاں عائد کر دیں۔ اسرائیلی وزیر بیزالل اسموٹرچ اور اتمار بن گویر پر پانچوں یورپی ممالک کے سفر پر پابندی عائد ہوگی اور ان کے پانچوں یورپی ممالک میں موجود اثاثے بھی منجمد ہو جائیں گے۔ یہ پابندی برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور ناروے نے لگائی ہے، اسرائیل نے وزراء پر یورپی اور دیگر ملکوں کی پابندیوں کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔