لبنان میں امریکی ایلچی کی جانب سے توہین آمیز الفاظ کا استعمال
12
M.U.H
27/08/2025
لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے بعد امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے لبنانی امور ٹام باراک نے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے دھمکی آمیز لہجہ استعمال کیا۔ انہوں نے لبنانی صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پرسکون نہ ہوئے اور اپنا فسادانہ و حیوانیت پسند رویہ جاری رکھا تو وہ کانفرنس چھوڑ دیں گے۔ ٹام باراک نے مزید کہا کہ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ خطے میں کیا ہوا ہے تو مہذب، مہربان اور روادار بنیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے بعد تل ابیب اور واسنگٹن، بیروت پر حزب الله کو غیر مسلح کرنے کے لئے دباوؑ بڑھا رہے ہیں۔ اس دباؤ میں متعدد امریکی نمائندوں کو بیروت بھیجنا اور حزب الله کو غیر مسلح کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے کی درخواست کرنا شامل تھا۔ جس کے بعد حزب الله کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ حزب الله نے اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے ہتھیار اٹھائے ہیں جنہیں کسی صورت نہیں پھینکا جائے گا۔