ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر "محکمہ جنگ" رکھ دیا
40
M.U.H
06/09/2025
امریکی صدر نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھ دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ چیزوں کو ان کے اصل نام سے پکارا جائے، محکمہ جنگ دنیا کو امریکی قوت کا پیغام دے گا، موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر نیا نام زیادہ موزوں ہے، پینٹا گون چیف پیٹ ہیگستھ اب سیکرٹری آف وار کہلائیں گے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو سکیورٹی کی ضمانت دینے پر کام کر رہے ہیں، یوکرین جنگ میں ہر ہفتے 7 ہزار افراد ہلاک ہو رہے ہیں، روس یوکرین جنگ رکوانا تھوڑؑا مشکل کام ہے۔