حزب اللہ، لبنانی فوج کا طاقتور ساتھی: لبنان کے برجستہ عالم دین شیخ احمد قبلان
43
M.U.H
07/09/2025
لبنان کے برجستہ عالم دین شیخ احمد قبلان نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے دشمنوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار اور فوج کا طاقتور حلیف ہے۔
انہوں نے لبنان کے بعض سیاستدانوں کی جانب سے حزب اللہ سے ہتھیار چھیننے کے بارے میں کہا کہ مزاحمت کا خاتمہ، صیہونی حکومت کے علاوہ کسی کے بھی حق میں نہیں ہے اور اس سیاسی کھیل کو صرف اس وقت تک قبول کیا جائے گا جب تک معاملہ ریاستی خودکشی تک نہ پہنچے۔
شیخ احمد قبلان نے زور دیکر کہا کہ حزب اللہ کے سلسلے میں ہر طرح کا غلط فیصلہ، لبنان کی تباہی کی شکل میں سامنے آئے گا اور تمام فریق جان لیں کہ لبنان کی خودمختاری کی خرید و فروخت ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ حکومت کی قانونی حیثیت اس وقت تک رہ سکتی ہے جب تک کابینہ قومی اور انتظامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اگر اس موضوع پر آنچ آئی تو حکومت اپنی قانونی حیثیت کھو بیٹھے گی۔