صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی فوجی اتحاد تشکیل دیا جائے:عراقی وزیراعظم
35
M.U.H
14/09/2025
عراقی وزیراعظم نے قطر پر صہیونی جارحیت کے بعد مسلمان ممالک کی حفاظت کے لئے فوجی اتحاد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی اتحاد قائم کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر بمباری کرنا عالمی قوانین و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی اور پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔ ان حالات میں اسلامی ممالک کے پاس مشترکہ سکیورٹی فورس بنانے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ ہمارے پاس کئی ایسے وسائل موجود ہیں جن کے ذریعے ہم اس جارحیت کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
اسودانی نے خبردار کیا کہ صہیونی جارحیت کا سلسلہ قطر تک محدود نہیں رہے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فضائیہ نے قطر میں موجود حماس کے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا جس میں حماس کے رہنما محفوظ رہے تاہم اس حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے صاحبزادے حمام الحیہ سمیت چھ افراد شہید ہوئے۔
ایران سمیت خطے کے تمام ممالک نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور خبردار کیا کہ یہ اقدام علاقائی و عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔