ہمیں پورا یقین کہ ایران کیخلاف پابندیاں باطل اور بے اثر ہیں:روس
13
M.U.H
29/09/2025
ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے نمائندے نے تین یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کو قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پورا یقین کہ یہ پابندیاں باطل اور بے اثر ہیں۔ میخائل الیانوف نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی سابقہ قراردادوں کے دوبارہ نفاذ کے جواب میں ایکس پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر لکھا ہے فرانس، جرمنی اور انگلینڈ کا دعویٰ ہے کہ اسنیپ بیک کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یورپی ٹرائیکا کے ذریعہ متعلقہ طریقہ کار کی سراسر خلاف ورزی کی گئی، اور اس لیے روس کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی ہر وجہ موجودہے کہ اسنیپ بیک خلاف قانون ہے۔