بہار انتخابات میں کارکن بے مثال توانائی کے ساتھ کام کر رہے ہیں: مودی
13
M.U.H
23/10/2025
پٹنہ: وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت یقینی بنانے کے لیے کارکنان غیر معمولی توانائی اور لگن کے ساتھ میدان میں سرگرم ہیں۔ وزیرِاعظم نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عوامی رابطہ اور گفت و شنید سے لے کر تنظیم کے ہر سطح پر کارکنان کی شرکت ہی بی جے پی کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
مودی نے لکھا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی-این ڈی اے کی جیت یقینی بنانے کے لیے ہمارے کارکنان غیر معمولی توانائی اور لگن کے ساتھ میدان میں ڈٹے ہیں۔ عوامی رابطہ اور گفت و شنید سے لے کر تنظیم کے ہر سطح پر ان کی شرکت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جمعرات کی شام تقریباً چھ بجے 'میرا بوتھ سب سے مضبوط' پروگرام کے تحت پارٹی کارکنان سے رابطہ کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ وزیرِاعظم مودی انتخابات سے پہلے مختلف پروگراموں اور اجلاسوں کے ذریعے تنظیم کو مضبوط کرنے اور کارکنان میں جوش و ولولہ بھرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ میرا بوتھ سب سے مضبوط' بی جے پی کی ایک تنظیمی مہم ہے، جس کا بنیادی مقصد پارٹی کے بوتھ سطح کے ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور ہر بوتھ پر انتخابی جیت کو یقینی بنانا ہے۔ وزیرِاعظم خود اس پروگرام میں آن لائن شامل ہو کر کارکنان سے تاثرات اور مشورے لیں گے۔