شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کا حملہ، خواتین سمیت متعدد افراد جان بحق و زخمی
28
M.U.H
22/10/2025
شام کے صوبہ ادلب کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں نے ایک بس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق اور چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
شام کے مغربی صوبہ ادلب میں دہشت گردوں نے ایک مسافر بس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
شامی میڈیا کے مطابق حملہ کفرمارس کے علاقے میں ہوا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک بس کو نشانہ بنایا۔
ادھر شامی ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ وسطی صوبہ حمص میں بھی پرتشدد کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ علوی برادری اور دیگر اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ تین دنوں کے دوران حمص میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ۳۵۹ شہری دہشت گرد حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں مغربی حمص میں مسیحی برادری کے افراد کو بھی نامعلوم حملہ آوروں نے نشانہ بنایا تھا۔