اطانوی وزیر اعظم کا جوہری معاملے میں ایران کے ساتھ سمجھوتے پر زور
31
M.U.H
04/12/2025
تہران :بحرین کے شہر دارالحکومت منامہ میں جاری خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں شریک اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ سمجھوتے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق جورجیا میلونی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایران کے ساتھ ایک قابل اعتماد جوہری معاہدے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دو ریاستی حل کو مسئلہ فلسطین اور مغربی ایشیا کے بحران کے خاتمے کا واحد حل قرار دیا۔
اطالوی وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی کو نازک قرار دیتے ہوئے کہا دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین اور مغربی ایشیا کے بحران کے خاتمے کا واحد حل ہے۔
جارجیا میلونی نے خلیج فارس اور بحیرہ روم کے ساحلی ممالک کا مشترکہ اجلاس کے کے انعقاد کی تجویز پیش کرتےہوئے کہا کہ ان کا ملک ایسے کسی بھی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔