تہران: ڈانلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ بہت جلد امریکی فوج وینزویلا میں اتر کر ان کے بقول منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ بقول ان کے وینزویلا میں سرگرم منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے منظم گروہوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے نیکولس مادورو کو امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ اور مجرموں کے داخل ہونے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ ماہ دعوی کیا تھا کہ وینزویلا نے لاکھوں مجرموں کو امریکہ روانہ کیا ہے۔
یہ دعوے ایسی حالت میں کیے جا رہے ہیں کہ امریکی حکام من جملہ متعدد ارکان کانگریس اور سینیٹ نے پوری بے شرمی کے ساتھ کہا تھا کہ وینزویلا پر قبضے کا مطلب دنیا کے سب سے بڑے تیل کے قدرتی ذخیرے پر قبضہ ہے۔
ادھر ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، امریکی حملے کی صورت میں 30 سے 40 لاکھ وینزویلن نژاد افراد کو امریکہ سے نکال باہر کیا جائے گا۔