انتخابات سے پہلے غزہ و لبنان پر حملے کا امکان ہے، اسرائیلی وزیر
31
M.U.H
22/12/2025
اسرائیلی ٹی وی سے اپنی ایک گفتگو میں بزالل اسموٹریچ کا کہنا تھا کہ اس ممکنہ آپریشن کیلئے نہ تو ابھی تک وقت متعین ہے اور نہ ہی کوئی منصوبہ بندی، تاہم موجودہ صورتحال نہایت غیر مستحکم ہے۔
صیہونی وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" نے كہا كہ اسرائیل میں انتخابات سے پہلے، بڑی شدت سے غزہ و لبنان میں فوجی کارروائی کا امکان موجو ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ حالیہ جنگ بندی زیادہ دیر تک نہ چلے۔ بزالل اسموٹریچ نے ان خیالات کا اظہار اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس ممکنہ آپریشن کے لئے نہ تو ابھی تک وقت متعین ہے اور نہ ہی کوئی منصوبہ بندی، تاہم موجودہ صورت حال نہایت غیر مستحکم ہے۔ صیہونی رژیم کی داخلی سیاست کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کے کچھ ساتھیوں نے "راعام" پارٹی کے ساتھ مل کر ایک متبادل کابینہ تشکیل دینے کا خیال پیش کیا جسے انہوں نے رکوا دیا۔ آخر میں صیہونی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو"مذکورہ عرب پارٹی کے ساتھ مل کر کابینہ تشکیل دینا چاہتے تھے، لیکن بعد میں لیکوڈ پارٹی نے اس اقدام کو آڑے ہاتھوں لیا، جس سے نئی کابینہ کی تشکیل کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ راعام پارٹی، اخوان المسلمین کی تابع ہے۔