ایران اور امریکہ کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں: عراقی وزیر خارجہ
8
M.U.H
05/02/2026
تہران:عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بغداد ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
فؤاد حسین نے کہا کہ عمان میں تہران اور واشنگٹن کے نمائندوں کے مابین ہونے والے مذاکرات خوش آئند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ اس وقت انتہائی حساس دور میں داخل ہوچکا ہے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے اور تشدد سے دور رہ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کو آگ سے دور کرنا پورے علاقے کے ملکوں کی ذمہ داری ہے لہذا ایران اور امریکہ کے نمائندوں کے مابین مذاکرات کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔