امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
6
M.U.H
30/03/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے، پاکستانی سفارتکاروں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے تیل کو قبضے میں لے سکتا ہے، امریکا خارگ جزیرے پر قبضہ کرسکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہاروں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بہت کم عرصے میں کیوبا ناکام ہو جائے گا، ہم ان کی مدد کے لیے وہاں ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں امریکی اسپیشل آپریشن فورسز مشرق وسطیٰ پہنچ چکی ہیں۔