امریکا کا نیٹو سے ممکنہ انخلا کا خدشہ، یورپ متبادل دفاعی منصوبہ تیز کرنے پر مجبور
6
M.U.H
15/04/2026
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیٹو سے ممکنہ انخلا کا خدشہ ہے، جس کے سبب یورپ متبادل دفاعی منصوبہ تیز کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق "یورپی نیٹو" تصور کے تحت یورپی ممالک کا کمانڈ اور کنٹرول میں بڑا کردار سنبھالنے کی تیاری کی جا رہی ہے، منصوبے کا مقصد نیٹو کو بدلنا نہیں بلکہ امریکی انخلا کی صورت میں تسلسل برقرار رکھنا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق جرمنی کی پالیسی میں تاریخی تبدیلی نے منصوبے کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹرمپ کے بیانات، نیٹو چھوڑنے اور گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی نے یورپی خدشات مزید بڑھائے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران جنگ پر امریکا اور یورپ کے اختلافات نے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو شدید متاثر کیا، یورپی ممالک فضائی دفاع، لاجسٹک، انٹیلیجنس اور فوجی قیادت جیسے اہم شعبوں میں خلا پُر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لازمی فوجی سروس کی بحالی اور دفاعی پیداوار میں اضافہ بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق سب سے بڑا چیلنج امریکی جوہری چھتری اور سیٹلائٹ/انٹیلی جنس نظام کا متبادل تیار کرنا ہے، فرانس جرمنی کی یورپی جوہری دفاع کے پھیلاؤ پر ابتدائی بات چیت نئی حکمت عملی کا حساس ترین پہلو ہے۔