پوپ کو پتا ہی نہیں دنیا میں کیا ہو رہا ہے، ٹرمپ کی ایک بار پھر پوپ لیو اور میلونی پر تنقید
6
M.U.H
15/04/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پوپ لیو کو ہدفِ تنقید بنا ڈالا اور اطالوی وزیراعظم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ پوپ لیو کو ایران کے ایٹمی خطرے کا کوئی علم نہیں، پوپ کو جنگوں پر بات نہیں کرنی چاہیئے، پوپ کو پتا ہی نہیں ہے کہ دنیا میں ہو کیا رہا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی پر بھی تنقید کی۔
ٹرمپ نے کہا میرے تبصرے نہیں، جارجیا میلونی خود ناقابلِ قبول ہیں، کیونکہ میلونی کو فکر نہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں یا نہ ہوں، میلونی کو یہ بھِی فکر نہیں کہ ایران کو اگر موقع ملے تو وہ دو منٹ میں اٹلی کو تباہ کردے گا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ ماضی میں اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی تعریف کرتے رہے ہیں۔