ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
12
M.U.H
16/04/2026
تہران:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے پاکستان کا ایک وفد، ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال اور مشاورت کے لیے تہران پہنچ گيا ہے۔
یہ بات انہوں نے ارنا کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہی کہ کے سوال کے جواب میں کہ "گزشتہ گھنٹے میں خبریں شائع ہوئی ہیں کہ اسلام آباد کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان مشاورت کا ایک اور دور شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں، کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد ممکنہ طور پر آج یا کل تہران کا دورہ کرے گا، وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ نے کہا قوی امکان ہے کہ آج ہم ایک پاکستانی وفد کی میزبانی کر رہے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اتوار کے بعد سے جب اسلامی جمہوریہ ایران کا وفد تہران واپس آیا ہے، پاکستانی کے ذریعے متعدد پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ ہمارا موقف بہت واضح ہے اور ہم نے اسلام آباد مذاکرات کے دوران اپنا موقف کھل کر بیان کردیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات اور اسی امریکہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ہمارا پیغام میں منتقل اور اسے سنا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر پاکستانی وفد کے دورہ تہران میں ایران اور امریکہ کے موقف کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔