چین:ایران کے ساتھ تجارتی روابط میں امریکی مداخلت مسترد
24
M.U.H
24/04/2026
تہران: چینی وزارت خارجہ نے تہران کے ساتھ بیجنگ کے تجارتی روابط میں امریکی مداخلت کو مسترد کردیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعے کو بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ چین ہر بے بنیاد الزام کو مسترد کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملکوں کے درمیان بین الاقوامی تجارتی روابط میں مداخلت اور خلل اندازی قابل قبول نہیں ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات ایسی حالت میں کہی ہے کہ امریکا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے ایک مال بردار بحری جہاز پر فائرنگ کی ہے اور اس کو ضبط کرلیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اس جہاز کو چین کی جانب سے تحفے کا نام دیا ہے۔
ایرانی فوج نے بتایا ہے کہ یہ جہاز چین سے ایران آرہا تھا ۔ ایران کی مسلح افواج نے امریکا کی اس بحری قزاقی کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔