حماس کے عسکری ونگ نے اپنے کمانڈر عزالدین الحداد (ابو صہیب) کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق، اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں قسام بریگیڈز نے بتایا کہ شہید عزالدین الحداد کو ان کی اہلیہ، بیٹی اور متعدد فلسطینی شہریوں کے ہمراہ شہید کیا گیا ہے۔ القسام بریگیڈ نے تاکید کی کہ اس عظیم کمانڈر کو غزہ شہر کے مرکز میں انجام پانے والی قابض صیہونی دشمن کی بزدلانہ کارروائی میں شہید کیا گیا ہے کہ جو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ قسام بریگیڈز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ عظیم حادثہ صرف اور صرف ایک ایسے محرک کا ہی باعث بنے گا کہ جو ثابت قدم فلسطینی عوام اور ان کے بہادرانہ مزاحمتی محاذ کو، مزید جدوجہد اور مزاحمت کے راستے پر ہی رہنمائی کرے گا۔