کسی بھی اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: ایران کے وزیر خارجہ کا انتباہ
10
M.U.H
03/06/2026
تہران :ایران نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکیہ اور صیہونی حکومت مبتنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مخاصمانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
انہوں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہماری مسلح افواج ان مقامات کے خلاف اپنے دفاع کے جائز حق کے دائرے میں دفاعی حملے کر رہی ہیں جہاں سے امریکہ کو شہری جہاز رانی پر حملہ کرنے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی دشمنانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ جو جو مقاصد امریکہ کو پابندیوں اور جنگ سے حاصل نہ ہو سکیں، مزید جنگ سے بھی حاصل نہیں ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کانگریس کی سماعت میں اعتراف کیا کہ خلیج فارس کے کچھ ممالک ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: "مجھے یقین ہے کہ خطے میں ہمارے اتحادیوں نے بہت وسیع تعاون کا مظاہرہ کیا ہے؛ ان میں سے کچھ، بشمول متحدہ عرب امارات، نے بہت فعال اور سنجیدہ انداز میں تعاون کیا ہے۔ کویت نے بھی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔"