غلطی کی تو جواب فوری اور فیصلہ کن ہوگا!: رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں صیہونی حکومت کی گستاخی پر ایران کا سخت ردعمل
9
M.U.H
02/07/2026
نیویارک: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے اس مراسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں صیہونی وزیر جنگ کی گستاخی کو ریاستی دہشت گردی کی واضح علامت اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس خط میں انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد سمجھوتے کے تحت امریکہ، اسرائیل کو لگام دینے کا ذمہ دار ہے۔
امیرسعید ایروانی نے خبردار کیا کہ ایران کے اعلی عہدے داروں کو نشانہ بنانے پر مبنی صیہونی وزیر کے زبان سے دھمکی آمیز بیان منظم ریاستی دہشت گردی ہے جس کا مظاہرہ صیہونی حکومت اس سے قبل آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو شہید کرکے کرچکی ہے۔
انہوں نے اپنے اس مراسلے میں لکھا کہ اقوام متحدہ کے اصول اور بین الاقوامی قوانین میں، اس قسم کے دھمکی آمیز بیان کو بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
ایران کے مستقل مندوب کے خط میں سلامتی کونسل کی بے عملی کو صیہونی حکومت کی مزید گستاخی کی ایک اور وجہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تل ابیب کو حاصل استثنا عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے۔
امیرسعید ایروانی نے خبردار کیا کہ اسرائیل رجیم کی جانب کسی بھی غلط اندازے یا اقدام کی صورت میں، اسلامی جمہوریہ ایران کا جواب قطعی، سخت اور فوری ہوگا اور اس کی تمام ذمہ داری بھی تل ابیب پر عائد ہوگی۔