رہبر شہید کو بین الاقوامی وفود خراج عقیدت پیش کرنے کے رسمی پروگرام میں سیاسی اور ثقافتی گروہوں اور شخصیات کی شرکت
36
M.U.H
03/07/2026
تہران: اس موقع پر ہندوستان، چین، ترکیہ، عراق، بوسنیا، ہنگری، بنگلادیش، پاکستان اور دیگر ملکوں کے مذہبی اور ثقافتی شخصیات اور گروہوں نے وداعی ہال میں حاضری دیکر رہبر انقلاب اسلامی اور ان کے شہید اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کیا، فاتحہ خوانی کی اور قائد شہید آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی یاد کو تازہ کیا۔
اس موقع پر انڈونیشیا اور افغانستان کے علما اور برگزیدہ شخصیات من جملہ احمد مسعود، لبنان کی امل پارٹی، شام، لبنان، عراق، مراکش، ترکیہ اور افغانستان کے فاطمیون گروہ سمیت استقامتی محاذ کے رکن گروہوں کے نمائندوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے تابوت کی زیارت کی۔
پاکستانی علما کا ایک گروہ بھی اس موقع پر وداع ہال میں حاضر ہوا اور رہبر انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس کے علاوہ اسپین، ایکواڈور اور بولیویا کے فرہنگی گروہوں اور پارلیمانی وفود نے بھی شہید رہبر انقلاب اسلامی کو احترام کا اظہار کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی شہید آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا رسمی الوداعی پروگرام جمعے کی شام تک جاری رہے گا۔